Prime Minister is committed to preserving Pak Navy Sea and Gwadar
Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 06:00:46Category: Political Videos, Newsکراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر شامل ہیں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












