Top Rated Posts ....
Search

Philippines's death annoyed 200 in Philippines

Posted By: Akram on 24-12-2017 | 06:36:15Category: Political Videos, News


منیلا: فلپائن کے جنوبی حصے میں آنے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

فلپائن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ‘ٹیمین’ نامی طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے جس کے نتیجےمیں کم سے کم 200 افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان قدرتی آفت کی وارننگ کو نظر انداز کرنے کے باعث ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ چند روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ امدادی ٹیم ابھی تک منڈاناؤ کے بعض علاقوں تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

خیال رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہرسال تقریباً 20 کے قریب طوفان آتے ہیں جس کے لئے معمول کی وارننگ بھی جاری کی جاتی ہے تاہم 2 کروڑ کی آبادی والے جزیرے منڈاناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ طوفان کی شدت میں اضافہ تھا جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے وارننگ کو نظراندازکرنے کی وجہ سے بھاری جانی اور مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.