Top Rated Posts ....
Search

How old is history of slavery in India?

Posted By: Wali on 24-12-2017 | 06:39:56Category: Political Videos, News


حالیہ دنوں تاریخ کو جس طرح سے توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے تاریخ میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اب جبکہ ان لوگوں (ہندو قوم پرستوں) کی حکومت ہے تو وہ تاریخ کو اپنے طریقے سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اب کوئی تاریخ نہیں بچی۔ یہ تو ایک قسم کی اساطیری داستانیں بن کر رہ گئی ہیں۔

تاریخ کو مسخ کر کے غلط انداز میں پیش کرنے والے دو چیزیں زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہندوستان کی ثقافت کو قدیم ترین کہنا۔ دنیا میں آریہ کی تھیوری رد ہو چکی ہے لیکن یہاں یہ تسلیم کی جا رہی ہے کہ آریہ ہندوستان سے گئے اور ہر چیز پہلے ہم نے دریافت کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی ایسی باتیں کرتے نظر آتے ہیں کہ گنیش (ہندو دیوتا) کے ہاتھی کے سر سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم ہندوستان میں آرگن ٹرانسپلانٹ ہوتا تھا۔

ایسا ہی رویہ نازیوں کا تھا جو یہ کہتے تھے کہ آریہ جرمنی سے نکلے تھے۔ انڈیا میں باکل اسی طرز پر نازیوں کی نقل کی جا رہی ہے کہ ہندوستان سے نکلنے والے آریوں نے پوری دنیا کو تہذیب و تمدن سکھایا۔

'آزادی تحریک میں ایک بھی ہیرو نہیں'

یہ لوگ ہندوستان میں غلامی کے دور کی ابتدا سنہ 700 عیسوی بتاتے ہیں 1200 سال مسلمانوں کی اور اس کے بعد انگریزوں کی غلامی۔ یہ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اگر کوئی کئی نسلوں سے ہندوستان میں آباد ہے تو اُسے کسی دوسرے ملک کا حکمراں نہیں کہا جا سکتا ہے۔

ان کے دور حکومت میں ملک کی دولت باہر نہیں گئی تھی جیسا کہ انگریزوں کے دور حکومت میں 'ڈرین آف ویلتھ' ہوا تھا۔ کئی انگریز ماہر معاشیات بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.