Top Rated Posts ....
Search

Venezuela has disrupted the embassies of Brazil and Canada

Posted By: Wali on 24-12-2017 | 06:57:30Category: Political Videos, News



کراکس: وینزویلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے چارج ڈی افیئر کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی رودریگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔

برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برزیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.