Top Rated Posts ....
Search

India can be consolidated access to clubships, Khawaja Asif

Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 15:05:39Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دی جاسکتی ہے اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔

ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف( آئی سی جے) میں چل رہا ہے، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے، کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے، کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر اپنے مفادات، سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی، بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دی جاسکتی ہے تاہم اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔
دریں اثنا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کاامکان ہے، ذرائع کے مطابق کلبھوشن کے اہل خانہ کا آج رات ہی اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے، کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ رات بھارتی ہائی کمیشن میں قیام کریں گی، دونوں کل صبح کلبھوشن سے ملاقات کے بعد خصوصی طیارے سے واپس جائیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.