Top Rated Posts ....
Search

Growing traffic accidents

Posted By: Akram on 24-12-2017 | 23:52:01Category: Political Videos, News


پاکستان کے ہر شہر اور قصبے میں ٹریفک حادثات کی خبریں تواتر سے میڈیا میں آتی رہتی ہیں‘ گزشتہ روز ملتان میں ٹریفک حادثے میں 12افراد جاں بحق ہوئے‘ کراچی‘ لاہور‘ پشاور اور دیگر شہروں میں ٹریفک حادثات میں اموات کا تخمینہ لگایا جائے تو تعداد سیکڑوں میں پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کی لاپرواہی اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی ہے‘ اس کے علاوہ ناقص سڑکیں‘ ہائی ویز پر روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونا شامل ہیں۔ دریاؤں اور ندی نالوں پر جو پل ہوتے ہیں، وہ بہت تنگ اور اکثر بغیر روشنی کے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا چانس بڑھ جاتا ہے۔

بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کی خرابی بھی حادثات کا سبب بن رہی ہے خصوصاً موٹر سائیکل سوار سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں‘ موٹر سائیکل سواروں کی تقریباً 90فیصد تعداد ٹریفک قوانین سے نابلد ہے‘ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہوتے ہیں اور انھیں روڈ سینس کا بھی پتہ نہیں ہوتا ‘ لائن اور لین کے تصور سے تو موٹر کار والے بھی ناآشنا ہوتے ہیں۔
کراچی‘ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ٹریفک کی بدنظمی کی بڑی وجہ یہی ہے حالانکہ ان شہروں میں سڑکیں یورپ کے شہروں سے بھی زیادہ کھلی ہیں‘ اب صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے‘ بین الاضلاعی شاہراہوں پر آئے روز حادثات میں درجنوں ہلاکتیں ہو رہی ہیں جب کہ شہروں کے اندر بھی ٹریفک حادثات میں درجنوں ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

کراچی میں تو ٹریفک حادثات نے پر تشدد ہنگاموں کو بھی جنم دیا ہے لیکن افسوسناک صورت حال یہ ہے کہ معاملات کو سدھارنے کی کوشش نہیں کی گئی‘ ٹریفک پولیس ہو یا دیگر انتظامی ادارے کسی نے بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسائل ناقابل حل ہو گئے ہیں‘ اب بھی وقت ہے کہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے صحیح سمت میں کم از کم کام کا آغاز تو کیا جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.