Top Rated Posts ....
Search

Balochistan: 297 terror attacks occurred in 2017

Posted By: Ahmed on 29-12-2017 | 01:05:34Category: Political Videos, News


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں رواں سال مجموعی طور پر بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دیگر 297 واقعات پیش آئے جن میں 260 افراد ہلاک اور537 زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 111 افراد کا تعلق سیکورٹی فورسز کے اداروں سے تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سال 9 خودکش حملے ہوئے جبکہ گذشتہ سال ان کی تعداد 6 تھی۔

اس سال ہونے والے نو حملوں میں سے چھ خود کش حملے کوئٹہ شہر میں ہوئے جبکہ 2016 میں کوئٹہ شہر میں چار خود کش حملے ہوئے تھے۔

گذشتہ سال سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے 153سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔

رواں سال مجموعی طور پر سیکورٹی فورسز کے 111 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

سرکاری حکام کے مطابق 63 حملوں میں فرنٹیئر کور کے27 اہلکار ہلاک اور 83 زخمی ہوئے۔ چار حملوں میں فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور35 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس پر ہونے والے 18 حملوں میں 52 پولیس اہلکار ہلاک اور81 زخمی ہوئے۔

2017 میں لیویز فورس پر دس حملوں میں 12 اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔

حکام کے مطابق سیٹلروں پر 7حملے ہوئے جن میں 7افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے ۔ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے افراد پر 8حملوں میں 11افراد ہلاک اور 15زخمی ہوئے ۔

سیکورٹی فورسز اور دیگر سرکاری تنصیبات پر ہونے والے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں بی ایل ایف، بی آر اے، بی ایل اے اور یو بی اے نے تسلیم کی جبکہ فرقہ واریت اور کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی العالمی کی جانب سے قبول کی گئیں۔

رواں سال کے دوراں بھی گیس اور بجلی تنصیبات پر حملے ہوتے رہے تاہم یہ پہلے کے مقابلے میں کم رپورٹ ہوئے۔

کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلوچستان میں تشدد کے واقعات کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کو ذمہ دار ٹہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرکے بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا پہلے کے مقابلے میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.