Top Rated Posts ....
Search

Siasatdaanon Ko Na Giraftaar Karne Ka Hukam

Posted By: Ahmed on 05-07-2018 | 19:01:29Category: Political Videos, News


قانون مانیں یا چیئرمین کی بات ۔۔۔۔ سیاستدانوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم نے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) 25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو الجھا دیا۔ چئیرمین نیب نے بہت سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،اب نیب آرڈیننس کے مطابق کام کریں یا چئیرمین نیب کے،نیب افسران مشکل میں پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہوا۔جس میں آئندہ اتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔نیب نے اس متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک کسی بھی انتخابی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ملزمان پر قومی منصوبے میں19ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا سیاست اور الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس لیے نیب نے سیاسی امیدواروں کے خلاف کیسز کو انتخابات تک مو خر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اس حوالےسے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یہ فیصلہ اب نیب ہی کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔25 جولائی تک کسی سیاستدان کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے نے نیب افسران کو الجھا دیا۔ چئیرمین نیب نے بہت سے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،اب نیب آرڈیننس کے مطابق کام کریں یا چئیرمین نیب کے،نیب افسران مشکل میں پڑ گئے۔افسران نے اپنے تحفظات کا اظہار چئرمین نیب کے سامنے بھی کردیا ہے۔جس پر چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ افسران تذبذب کا شکار نہ ہوں ،ہم نے کسی بھی سیاستدان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئیے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 137 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 136 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.