Top Rated Posts ....
Search

Non Mulki Dabaao Ya Phir Kuch Aur

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 03:34:39Category: Political Videos, News


غیر ملکی دباؤ یا پھر کچھ اور۔۔۔نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے سے قبل قطری شہزادے کی آمد،اعلیٰ شخصیات سے کیا معاملات طے کیے گئے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آنے سے ایک روز قبل قطری شہزادے کی اسلام آباد آمد تجسس سے بھرپور ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کیس

کا فیصلہ آنے سےایک روز قبل قطری شہزادہ ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گیا۔قطری شہزادے کی نگران وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں نے کئی سوالات چھوڑ دئے۔ گذشتہ روز قطری شہزادے حماد بن جاسم کے بھائی اور قطرکے وزیر تجارت شیخ احمد بن جاسم اسلام آباد پہنچے اور صبح 9 بجے مقامی ہوٹل میں وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پروگرام میں شریک ہوئے اور ساڑھے 9 بجے وہاں سے روانہ ہوگئے۔جس کےبعد قطری شہزادے نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین کاروباری سطح پر روابط میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ قطرخصوصی منصوبہ جات کی بنیاد پر تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قطری شہزادے نے دیگر اعلی ٰحکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری شہزادے کی پاکستان آمد شیڈول سے ہٹ کر تھی۔ان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر بظاہر یہ تاثر دیا گیا کہ قطری شہزادہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کے لیے تشریف لائے ہیں۔ لیکن کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادہ میاں نواز شریف کو ریلیف دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہی پاکستان پہنچے۔قطری شہزادے کی اچانک پاکستانآمد کو معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے جس نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں بھی کئی چہ میگوئیاں بھی ہو رہی ہیں۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر کے بعد سنایا جائے گا اور ایسے موقع پر قطری شہزادے کی شیڈول سے ہٹ کر اور اچانک پاکستان آمد نے کئی سوالات اُٹھا دئے ہیں۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 135 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 134 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.