Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Bahadur Aadmi Hain

Posted By: Pango on 06-07-2018 | 03:35:37Category: Political Videos, News


نواز شریف بہادر آدمی ہیں لیکن۔۔۔۔نامور صحافی نے (ن) لیگی قائد کے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہاہے کہ میاں نوازشریف بہادر آدمی ہیں لیکن صرف دو چار مہینوں کیلئے اور اس میں سے کچھ وقت گزر چکا ہے ۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ ایوان فیلڈ کا فیصلہ آتا ہے

اور تینوں نا اہل اہل ہو جاتے ہیں , میاں صاحب کو سزا ہو جاتی ہے اور وہ سیاست کرنے کے قابل نہیں رہتے ،میں میاں صاحب سے واقف ہوں ، 1969 سے لاہور میں رہ رہا ہوں ،نوازشریف بہادر آدمی ہے لیکن دو چار مہینوں کیلئے اور اس میں کچھ وقت گزر چکاہے ، بہت بھی ہمت دکھائیں گے، برطانوی میڈیا اور دیگر میڈیا کے ساتھ چھ مہینے بہادری دکھالیں گے ، جس نے منفی پراپیگنڈے استعمال کیے ہوں وہ کتنے بہادر ہوسکتے ہیں ۔؟دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تو چاہتی ہے کہ نواز شریف ہو لیکن ایک ایسے وقت میں کہ جب الیکشن میں صرف 15 دن رہ گئے ہوں، ایسے میں پیپلز پارٹی بھی چاہتی ہے کہ فیصلہ آج (جمعہ کو) ہی سنایا جائے۔نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ الیکشن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں اور تینوں بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ایسے میں یہ ممکن نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی یہ کہے کہ نواز شریف کا فیصلہ موخر کردیا جائے کیونکہ اس سے اسے سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف

اور آصف زرداری کے درمیان لڑائی ہی نیب کے معاملے پر شروع ہوئی تھی، یہ لڑائی ڈاکٹر عاصم کے ٹرائل کے معاملے پر شروع ہوئی۔پیپلز پارٹی سندھ میں نیب پر تنقید کر رہی ہے لیکن پنجاب کی کارروائیوں پر تنقید نہیں کررہی ۔ جب سندھ میں لوگ اٹھائے جاتے ہیں تو زرداری صاحب بھی اسے کسی کی ادا کہہ جاتے ہیں ، یہی معاملہ مسلم لیگ ن کا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کو مستردکر تے ہوئے نیب کی فیصلہ سنانے کی درخواست کو منظور کر لیاہے جس کے بعد احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تاہم ایک مرتبہ پھر فیصلہ نماز جمعہ کی وجہ سے اڑھائی بجے تک موخر کر دیا گیاہے ۔تفصیلات احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وقت پورا ہونے پر فیصلہ کیا گیا ایون فیلڈ کا فیصلہ نماز جمعہ کے بعد اڑھائی بجے سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نے تین جولائی کو تقریبا ساڑھے نوماہ کے بعد ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنایا جانا تھا تاہم گزشتہ روز نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور اسے مسترد کرتے ہوئے آج ہی دن ساڑھے 12 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تاہم جب وقت قریب پہنچا تو نماز جمعہ کے باعث ایون فیلڈ کا فیصلہ نماز کے بعد سنانے کا فیصلہ کیا گیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 135 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 134 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.