Top Rated Posts ....
Search

Woh Log Jo Aapki Contact List Mein Nahi Hain

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 03:46:55Category: Political Videos, News


وہ لوگ جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہیں انہیں ایڈ کیے بغیر واٹس ایپ میسیج کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ وٹس ایپ نے عوام کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
وہ لوگ جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہیں انہیں ایڈ کیے بغیر واٹس ایپ میسیج کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ وٹس ایپ نے عوام کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ پر جو فون نمبرز آپ نے ’ایڈ‘ کر رکھے ہوں ان پر تو پیغام بھیجنا

ہر کسی کو آتا ہے لیکن ایسے نمبر جو آپ کے فون میں محفوظ نہیں، انہیں ایڈ کیے بغیر پیغام بھیجنا بہت مشکل کام ہے، تاہم اب ویب سائٹ gadgetsnow.com نے اس مشکل کام کو آسان بنا دیا ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ’کلک ٹو چیٹ‘ (Click to Chat)کا ایک آپشن ہوتا ہے جس کے ذریعے نمبر کو فون میں محفوظ اور واٹس ایپ میں ایڈ کیے بغیر اس پر پیغام بھیجا اور موصول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے واٹس ایپ ایک لنک تخلیق کرتا ہے جس کے ذریعے اس صارف سے چیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ یہ لنک حاصل کرنے کے لیے https://api.whatsapp.com/send?phone= کو اپنے براؤزر میں لکھیں اور اس کے آگے وہ فون نمبر لکھ کر انٹر کا بٹن دبا دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر https://api.whatsapp.com/send?phone=15551234567 اس طریقے میں نمبر کو +001-(555)1234567 کے فارمیٹ میں کبھی مت لکھیں۔ اس لنک کو کھولتے ہی آپ کے سامنے اگلا پیج نمودار ہو گا جس پر ’میسج‘ کا بٹن نمودار ہو گا۔ اس بٹن پر کلک کریں اور اس نمبر کے حامل شخص کے ساتھ چیٹنگ شروع کر دیں۔(ن)



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.