Top Rated Posts ....
Search

Faisla Aate Hi Noon League Ke Darjanon Rahnumaa Kya Karne Waale Hain

Posted By: Ahmed on 06-07-2018 | 03:56:44Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: ایون فیلڈ فیصلہ آتے کے ہی (ن) لیگ کے درجنوں رہنما کیا کھڑاک کرنے والے ہیں ؟ شریفوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی غلطی نہیں کرے گی۔

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ابھی نہیں آیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کا منشور تیار ہو چکا ہے، منشور کا خلاصہ 11 نکات کی صورت میں رکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق ہماری بالکل واضح پالیسی ہے، کرپشن کے خلاف ہیں جو بھی کرپٹ ہے اسے حساب دینا ہوگا۔ ہم مکمل احتساب چاہتے ہیں، احتساب کے عمل میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دکھائی نہیں دے رہی۔ پنجاب کے 141 حلقے ہیں 104 میں تیر کا نشان ہی نہیں۔ بلاول پر جب تک آصف زرداری کا سایہ ہے چل نہیں پائیں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 سال تک اپوزیشن میں تھی ایک پائی فنڈ نہیں ملا، تمام ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر ن لیگ کو دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ الحاق کریں یا پیپلز پارٹی کو اپنے برابر میں بٹھائیں، 2023 میں سندھ میں بھی یہی فضا نظر آئے گی جو پنجاب میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکافات عمل شروع ہوگیا ہے، ن لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، بہت سے امیدواروں نے ن لیگ کے ٹکٹ واپس کر دیے۔ ’ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے‘۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں،پاکستان سے جو3ہزارکروڑباہرگئے وہ واپس کیسے آئیں یہ اہم ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہناتھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے پرردعمل تیمرگرہ کے جلسے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ہماری ہمدردیاں کلثوم نواز کے ساتھ ہیں لیکن شریف فیملی کودفاع کا بھرپورموقع ملا اور مجھے یقین ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا،پاکستان میں طاقتورلوگوں کا احتساب شروع ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست پر فیصلے کے مثبت اثرات پڑیں گے ، ہمارا انٹرسٹ ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں،پاکستان سے جو3ہزارکروڑباہرگئے وہ واپس کیسے آئیں یہ اہم ہوگا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.