Top Rated Posts ....
Search

Tumhein Yeh Ikhtayaar Kis Ne Diya Tha?...

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 03:58:28Category: Political Videos, News


تمہیں یہ اختیار کس نے دیا تھا کہ جس کو چاہو اس میں زمین بانٹ دو ۔۔۔ شریف فیملی کے بعد ایک اور سابق حکمران عدالت طلب ، کون کون سے حساس کیس کھل گئے ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پرویز مشرف شب خون مارنے والا ڈکٹیٹر تھا، وہ واپس آکر اپنے غلط کاموں کی وضاحت دے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب میں بیٹھ کر لوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں ،

کل تک مارکی گرا کر آئیں پھر کیس سنوں گا۔سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کو غیرقانونی طور پر اراضی لیز پر دینے اور کلب میں شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کس نے دی جس پر کلب کے وکیل نے بتایا کہ اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر پرویز مشرف تھے اور انہوں نے ہی تعمیرات کی اجازت دی۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کو تو کھوکھا الاٹ کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی، کیا کسی کے باپ کی جاگیر تھی جو چاہا بانٹ دیا، پرویز مشرف کے پاس کہاں میڈیٹ تھا کہ وہ یہ الاٹمنٹ کرتا، مشرف تو شب خون مارنے والا اور ڈکٹیٹر تھا، وہ واپس آئے اور جو جو اس نے ملک کے ساتھ غلط کیا ہے اس کی وضاحت دے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کلب میں بیٹھ کر لوگ شراب کی کپیاں پی رہے ہوتے ہیں، کیا گن کلب میں شراب بھی سپلائی کی جاتی ہے؟ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے گن کلب میں شراب نوشی کی تصدیق کی۔چیف جسٹس نے شادی ہال منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کل تک مارکی گرا کر آئیں پھر کیس سنوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے دانیال عزیز اور فیصل سخی بٹ سمیت گن کلب کے چار سابق ایڈمنسٹریٹرز کو بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کلب میں تعمیر کردہ کسی سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ کی منظوری نہیں دی گئی، کلب کو زمین کی الاٹمنٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، کیوں نہ گن کلب کو بند کر کے اس کی زمین پولی کلینک ہسپتال کو دے دی جائے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.