Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ke Damaad Is Waqt Kahan Hain?

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 08:06:04Category: Political Videos, News


کیپٹن صفدر کی گرفتاری ۔۔۔ نواز شریف کے داماد اس وقت کہاں او ر کس حال میں ہیں ؟ شریف خاندان کے خلاف عدالتی فیصلہ کے بعد ناقابل یقین بریکنگ نیوز آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلا ف فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپیشل ٹیم مانسہرہ روانہ کر دی گئی ۔۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر وہاں اپنے انتخابی مہم کے سلسے میں موجود ہیں ، اسپیشل ٹیم کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں ، واضح رہے

کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ بات دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور ایٹمی قوت بناتے وقت خارجی دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کو ٹھکرایا، عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کا موجد نواز شریف ہے، دیامر بھاشا کو سردخانے سے نکال کر عملی میدان میں لانے والا نواز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اس قوم کے سپوت کو سزا سنا گئی جنہوں نے اس ملک کی بے پناہ خدمت کی، نواز شریف نے ہمیشہ جبر اور دباؤ کا حوصلے اور خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے وہ 109 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور ملکی 70 سالہ تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، اربوں کھربوں سمیٹ کر لے گئے، ان کے بارے میں نیب نے کیا فیصلے کی، نیب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا لیکن 25 جولائی کو عوامی عدالت لگنے والی ہے اور وہ عوامی فیصلہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ثابت کرے گا یہ عوامی عدالت کا فیصلہ ٹھیک ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے کونے کونے میں جاؤں گا اور جاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا، 25 جولائی کو فجر کی نماز کے بعد عوامی عدالت میں صحیح معنوں میں گواہی دے گا۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 30 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.