Top Rated Posts ....
Search

Adaalat Ke Faisle Ke Baad Nab...

Posted By: Pango on 06-07-2018 | 22:51:50Category: Political Videos, News


احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نیب کو بڑی ناکامی کا سامنا۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر کو سزا سنائے جانے کے باوجود کسی کو بھی گرفتار نہ کیا جاسکا، حالانکہ نیب کو احتساب عدالت کے فیصلے کی مستند اور تصدیق شدہ نقل موصول ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز برطانیہ میں موجود تھے جب عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا، جبکہ ان کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پاکستان میں ہی موجود ہیں اس کے باوجود انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک گرفتارنہ کیا جاسکا۔ایڈیشنل پروسیکیوشن جنرل نیب، اکبر تاڑر نے کہا کہ تینوں ملزمان کو گرفتاری کے لیے احتساب عدالت سے خصوصی احکامات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمومی قانون ہے کہ جب عدالت کسی کو مجرم ٹھہراتی ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار کیا جاتا ہے ان کے اریسٹ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس ضمن میں دیا گیا پروسیکیوٹر جنرل کا بیان بالکل واضح ہے تاہم اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اب تک گرفتار کیوں نہ کیا جاسکا؟اکبر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے کے وقت نواز شریف اورمریم نواز عدالت میں موجود ہوتے تو انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا جاتا۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کے باوجود کیپٹن صفدر کو ابھی تک حراست میں کیوں نہیں لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس سلسلے میں نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ بیورو ان کو گرفتار کرنے کے لیے پیر کو عدالت سے اجازت حاصل کرے گا، اور ساتھ ہی وزارت داخلہ سے بھی ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق وارنٹ کے اجرا کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے احتساب عدالت کے حکم نامے پر عمل درآمد کرے گا، جبکہ ان کے داماد جو پاکستان میں موجود ہیں انہیں بھی باضابطہ طور پر اریسٹ وارنٹ جاری ہونے کے بعد حراست میں لیا جائے گا۔اس سلسلے میں عمران ڈوگر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم کی اسلام آباد میں موجود ہے تا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے لیے اریسٹ وارنٹ حاصل کیے جاسکیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی مقدمے کے تحت گرفتاری کے لیے نیب کی جانب سے متعلقہ عدالت میں درخواست جمع کرائی جاتی ہے، اسی وجہ سے نیب تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرے گا۔ا س کے علاوہ بیورو کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھی مذکورہ افراد کے نام آئندہ 2 روز میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کرنے کی درخواست ارسال کی جائے گی تا کہ کیپٹن (ر) صفدر ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔خیال رہے کہ نیب کی جانب سے اس سے قبل بھی وزارت داخلہ کو ایوین فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کرنے کی درخواست کی جاچکی ہے، جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 127 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 125 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.