Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Aur Maryam Nawaz Jail Mein Kya Karein Ge

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 22:55:11Category: Political Videos, News


اسے کہتے ہیں اصل احتساب : نواز شریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیا کام کرنا پڑے گا ؟ تفصیلات جان کر (ن) لیگی کارکن سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) مفت کی روٹی نہیں ملے گی ،،نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں محنت مزدوری کرنا ہوگی نواز شریف اور مریم نواز سےجیل میں جاری تعمیراتی کاموں میں مدد لی جا سکتی ہے،برتن بھی دھونے پڑ سکتے ہیں اور تو اور قیدیوں کے لیے کھانا پکانے کے امور کو بھی دیکھنا پڑسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انکو چکی پیسنے ،،جیل کی صفائی کرنے اور دیگر ناپسندیدہ مشقتوں میں ڈالا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کے وطن واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔مسلم لیگ ن بھی اس حوالے سے 2 حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ایک طبقہ نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا حامی ہے تو دوسری جانب ایک بڑا طبقہ انکی فوری وطن واپسی کا مخالف ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز ایون فلیڈ ریفرنس میں سزا پانے کے وطن واپس آنے کے لیے تیار ہوچکے ہیں اور انکی جلد وطن واپسی کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ شہاز شریف دونوں کو واپس آنے سے منع کردیاہے۔دوسری جانب مریم نواز والد سمیت وطن واپس آنے پر بضد ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔وہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔خیال کیا جارہا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔اس مرتبہ نواز شریف اور مریم نواز کو قید بامشقت سنائی گئی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہنے والے اور انکی ناز و نعم میں پروردہ صاحبزادی کو جیل میں اب مفت کی روٹی بھی نہیں ملے گی بلکہ انکو مختلف مشقتیں برداشت کرنا ہوں گی۔قانونی ماہرین کے مطابق قید بامشقت کے قیدیوں کو جیل میں انکی حیثیت اور طاقت کے مطابق کام دئیے جاتے ہیں۔اس موقع ان سے جیل میں جاری تعمیراتی کاموں میں مدد لی جا سکتی ہے۔برتن بھی دھونے پڑ سکتے ہیں اور تو اور قیدیوں کے لیے کھانا پکانے کے امور کو بھی دیکھنا پڑسکتا ہے۔اس کے علاوہ انکو چکی پیسنے ،،جیل کی صفائی کرنے اور دیگر ناپسندیدہ مشقتوں میں ڈالا جاسکتا ہے۔اس موقع قید بامشقت کرنے والے قیدیوں کو مزدوری کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 128 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 126 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.