Top Rated Posts ....
Search

Sazaa Milne Ke Baad Nawaz Shrif Nayi Mushkil Mein

Posted By: Akram on 07-07-2018 | 03:27:51Category: Political Videos, News


سزا ملنے کے بعد نواز شریف نئی مشکل کا شکار۔۔۔۔ٹیلی فونک رابطے پر وکلاء نے کیا مشورہ دے دیا؟ جان کر سب دنگ رہ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گذشتہ روز سزا سنا دی گئی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسی سلسلے میں لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے وکلا کی ٹیلی فونک کانفرنس جاری ہے ،،نواز شریف کے وکلا نے انہیں وطن واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔وکلاء کے مطابق اگر آپ 10 روز میں وطن واپس نہ آئے تو آپ کو ریلیف ملنا مشکل ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی جس کا مشورہ بھی وکلا نے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو دیا۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف اور مریم نواز نے آئندہ ہفتے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کے 10 جولائی کو وطن واپس آنے کا امکان ہے ، 10 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔تاہم اس کا حتمی اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر سیاسی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پاکستان میں ہی موجود ہیں اور مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہونے کی وجہ سے گذشتہ روزعدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سے پیر کو انہیں گرفتار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کو گیارہ سال ، مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد نوازشریف نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ نوازشریف کی وکلاءکے پینل کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو جاری ہے جس دوران وکلاءنے نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 10 دن میں پاکستان نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہتاتھا کہ میں کلثوم نواز کے ہوش میں آنے کے بعد ان سے بات کرکے وطن واپس روانہ ہوجاوں گا۔مجھے پیغام دیا گیا تھا کہ میں اور مریم پاکستان چھوڑ کر لندن چلے جائیں کیس خود بخود ختم ہوجائے گا۔قوم آئین و قانون کو جوتوں کے نیچے روندنے والوں کا محاسبہ کرے گی ،میں قوم کو اس غلامی سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا جو چند جج اور جرنیل ملکر عوام پر مسلط کردیتے ہیں۔ میں جیل میں بھی اس جدوجہد پر قائم رہوں گا جس کے لئے میں وطن واپس آرہا ہوں۔ عو ام اس جدوجہد میں میرا ساتھ دے اور 25جولائی کو غلامی زنجیروں کوتوڑ دے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 128 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 126 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.