Top Rated Posts ....
Search

Asif Zardari Ke Halqe Mein PTI Ka 6

Posted By: Ashad on 07-07-2018 | 22:51:56Category: Political Videos, News


آصف علی زرداری کے آبائی حلقے میں تحریک انصاف کا چھکا۔۔۔۔ایسا کام کر دیا کہ پیپلز پارٹی والے منہ دیکھتے رہ گئے
نواب شاہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ہائوسنگ سوسائٹی میں ریلی نکالی۔ریلی میں بڑی تعدادمیں کارکنان شریک تھے جنہوں نےہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھارکھےتھے،ریلی کےشرکاءنےاہم شاہراہوں کاگشت کیااس موقع پرریلی سےخطاب کرتےہوئےپی ٹی آئی کےحلقہ این اے213کےامیدوارفاروق چانڈیونےکہاکہ عمران خان نے لوگوںکوشعوردیاہےانہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کوبدحالی اوربےروزگاری کےتحفےدیئےہیں۔دوسری جانب

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا میں لاہور کو پیرس بنادوں گا لیکن جب بارش ہوئی تو پیرس دھل گیا اور نیچے سے لاہور نکلا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان کے لیے اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہی ہے جیسے پانی سے باہر مچھلی‘۔کوہاٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک قوم خوشحال کیسے ہوتی ہے اور تباہ کیسے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، دوسرا مسئلہ ہر دوسرے دن مہنگائی کا بڑھنا ہے، جیسے جیسے مہنگائی ہوتی ہے، غربت بڑھ جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں، اگر صحیح طرح اس زمین کو استعمال کریں تو دنیا کو اناج بھیج سکتے ہیں، ہمیں اللہ نے پاکستان میں زرخیز زمین دی، کوئلہ، سونا، تانبا، گیس اور مختلف معدنیات یہاں ہیں، ہم ہر چیز پاکستان میں اُگا سکتے ہیں لیکن ان سارے وسائل کے

باوجود ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر کے قریب ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اگر بچے کو تعلیم ہی نہیں دیتے تو وہ کیسے اپنوں کا خیال رکھے گا، گندا پانی پینے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ سے 2 لاکھ بچے مرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی چور پر پکڑا جائے تو اسے 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا، سوئٹزرلینڈ کے سرکاری اسکولوں کے بچے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو لوٹا، آج بچہ بچہ مقروض ہوگیا ہے،35 ہزار روپے ہر پاکستانی پر قرضہ تھا، آج ایک لاکھ 60 ہزار روپے قرضہ ہے، یہ پیسا کدھر گیا، 22 سال پہلے میں نے کہا تھا کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن قوم کو مقروض کردیتی ہے، ادارے تباہ کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب رہنما کرپشن کرتا ہے تو وہ باقیوں کو بھی نہیں روک سکتا، میں سب سے پہلے کرپشن ختم کروں گا، ملک میں ادارے مضبوط کروں گا، میں انہی پاکستانیوں سے پیسا اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کوسوئٹرزلینڈ تو نہیں بناؤں گا البتہ ادارے سوئٹرزلینڈ جیسے ضرور بناؤں گا، جب ادارے غیرسیاسی ہوتے ہیں تو قوم ترقی کرتی ہے، ہماری حکومت آئی تو گورنر ہاؤسزعوام کے لیےہوں گے۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 127 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 125 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.