Top Rated Posts ....
Search

Lahore Se Anokhi Khabar...

Posted By: Ahmed on 08-07-2018 | 18:32:03Category: Political Videos, News


لاہور سے انوکھی خبر : چور نے میو ہسپتال کے گائنی وارڈ سے ایسی چیز چرا لی کہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے دل لاہور میں ایک چور نے واردات کے لیے اسپتال کا رُخ کرلیا، میو اسپتال کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چرالی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری کی واردات کے لیے چور نے کہیں اور نہیں بلکہ مریضوں کی جگہ کا انتخاب کر لیا، چور اسپتال

میں گھس کر ایل ای ڈی چرا کر بھاگ گیا۔اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی، مریضوں کی وقت گزاری اور ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے لگائی جانے والی ایل ای ڈی پر ہاتھ صاف کر لیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے، چور نے بڑے اعتماد کے ساتھ اسپتال کے ایک زنانہ وارڈ میں گھس کر واردات کی اور نکل گیا۔فوٹیج ٹائمنگ کے مطابق ٹی شرٹ پہنے چور نے رات کے آغاز ہی میں واردات کی، وہ 8 بج کر 28 منٹ پر چلتا ہوا نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں داخل ہوا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ٹھیک دو منٹ بعد ہی چور وارڈ سے باہر نکلا، اس کے ہاتھوں میں ایل ای ڈی تھامی ہوئی تھی، جو زنانہ وارڈ میں لگی ہوئی تھی۔اسپتال میں ہونے والی چوری کی اس انوکھی واردات پر انتظامیہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے چوکی میو اسپتال میں درخواست جمع کرا دی۔اس واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کتنے ناقص ہیں، خیال رہے میو اسپتال لاہور صوبۂ پنجاب، پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے، اس کی تعمیر 1871 میں ہوئی۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.