Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Aur Maryam Nawaz Ki Giraftaari

Posted By: Akbar on 10-07-2018 | 18:42:53Category: Political Videos, News


نوا ز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کا پلان تیار ۔۔۔۔ اہم شخصیت نے سارا منصوبہ بیان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے باہر کسی کو امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کی حدود

میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کریں گے.بیرسٹرعلی ظفرنے کہا کہ لندن سے پاکستان آنے والی پرواز، جس میں‌ نوازشریف سفر کر رہے ہیں، وہ لاہور ہی اترے گی، عدالتی حکم پرعمل درآمد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ قانون ہرشخص پرلاگو ہے، نوازشریف اورمریم نوازکی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق عمل ہوگا.نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت امن وامان سے متعلق تمام اقدامات کررہی ہوگی، قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہے، نوازشریف اورمریم نوازکو قانون کے مطابق ایئرپورٹ ہی پر، طیارے میں گرفتار کیا جائے۔بیرسٹرعلی ظفر نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت امن کا قیام یقینی بنائے گی، عدالت کا فیصلہ ہے، اس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان حسن نواز اورحسین نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، نیب نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان حسن اور حسین نواز کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مذکورہ وارنٹ گرفتاری حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جاری کیے گئے۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ نیب لاہور کو موصول ہوگئے ہیں۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.