Top Rated Posts ....
Search

Humein Sazaa Sunaane Ke Baad...Maryam Nawaz

Posted By: Mangu on 12-07-2018 | 08:50:33Category: Political Videos, News


ہمیں سزا سنانے کے بعد یہ پیشکش کی گئی کہ ۔۔۔۔۔مریم نواز نے واپسی سے چند گھنٹے قبل دھماکہ خیز انکشاف کر دیا
لندن (ویب ڈٰسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب سے سزا ہوئی ہے تب سے یہ پیغامات ملتے رہے ہیں کہ آپ واپس مت آئیں اور آپ کی اپیل سمیت باقی معاملات کی دیکھ بھال کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا تو اب کوشش ہے کہ کنفیوژنگ خبریں پھیلا کر عوام کو پریشان کیا جائے لیکن اب کچھ ہی گھنٹوں میں ہماری فلائٹ ہے اور ہم انشاءاللہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پرامن رہنے کیلئے پیغام دینے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخی دیکھی جائے تو مجھے کارکنوں کو کوئی پیغام دینے کی ضرورت نہیں وہ کہتے ہیں ناں کہ جیسا لیڈر ویسے کارکن، تو میاں نواز شریف جس طرح کے خود ہیں، وہی چیزیں انہوں نے اپنے کارکنوں، سپورٹرز اور ووٹرز میں منتقل کی ہیں، وہ تشددپر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ایسی کارروائیوں پر جبکہ ان کے حمایتی بھی ایسی سوچ کے حامل ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی 30 سال پرانی تاریخی دیکھیں تو ہم نے بڑے بڑے جلسے بھی کئے، تحریکیں بھی چلائیں، جلوس بھی نکالے لیکن کبھی کسی کو ذرا بھی آنچ نہیں آنے دی۔ باقی جماعتیں تشدد پسند اس لئے بھی ہیں کہ انہوں نے کوئی چیز بنائی نہیں ہے۔ پاکستان میں عوام کے فائدے کیلئے جتنے بھی پراجیکٹس ہیں اور جو کچھ بھی تعمیر کیا گیا ہے وہ سب مسلم لیگ (ن) نے تعمیر کیا ہے اور جو تعمیر کرتے ہیں وہ توڑتے نہیں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کو احساس ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ہر چیز ہماری ہے اور ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ پوری تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جس میں یہ کہا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز میں تشدد یا گھیراﺅ جلاﺅ کا عنصر ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 42 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.