Top Rated Posts ....
Search

Aaj Ki Sab Se Badi Khabar...

Posted By: Ahmed on 12-07-2018 | 08:53:09Category: Political Videos, News


آج کی سب سے بڑی خبر : ریحام خان کی کتاب بھی ٹوپی ڈرامہ نکلی ، حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ویب ڈیسک) ریحام خان کی کتاب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔جس کے 365 صفحات ہیں۔تاہم ریحام خان کا کہنا ہے میری کتاب کے 365نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔جو کہ ایموزن پر دستیاب ہے۔۔اسی متعلق معروف صحافی کامران خان نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے 365 صفحات ہیں۔

اور یہ اب منظر عام پر آ گئی ہے ۔۔ریحام خان کی کتاب ایسے گردش کر رہی ہے جیسے پاکستانی سیاست پر کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کتاب کو منظر عام پر لانے کی ٹائمنگز بہت مشکوک ہیں۔یہ کتاب عمران خان کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہو گی۔کتاب میں شامل باتیں یقینی طور پر چونکا دینے والی ہیں۔۔تحریک انصاف کو جتنا جلدی ہو سکے اس کتاب کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنا چاہئیے۔کامران خان کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ سر مجھے نہیں معلوم آپ وہ کتاب کیوں نہیں پڑھ رہے جو میں نے پبلش کی ہے۔اس کتاب کے 365 نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔آپ واضح طور پر ایک کتاب ترمیم شدہ کتاب پڑھ رہے ہیں۔براہ کرم آپ اپنی بھاری تنخواہ میں سے پیسے ادا کر کے میری اصل کتاب خریدیں۔یاد رہے ریحام خان کی کتاب کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کے 30 چیپٹرز ہیں ۔ ابتدائی ابواب میں ریحام خان کی شروع کی زندگی اور خاندان کی یادیں ہیں ۔ اس کے بعد ڈاکٹر اعجاز سے شادی اور اس سے جڑی تلخ یادیں تحریر کی گئی ہیں ۔اور اس کے بعد ریحام خان کی پروفیشنل لائف ، اختلافات اور طلاق کی کہانی تحریر کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کی عادتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا میں انٹری سے متعلق بھی بیان کیا گیا۔لیکن اس کتاب میں سب سے دلچسپ پہلو عمران خان ہیں۔ ریحام خان نے اس کتاب میں کچھ ثبوت بھی دئیے ہیں جو ریحام خان نے تصویروں کی صورت میں کتاب میں شامل کیے ہیں۔کچھ ٹیکسٹ میسجز مکالمے، عمران خان کے ساتھ نکاح اور اس سے متعلق کہانیاں بھی شامل ہیں۔ممکن ہے کہ یہ کتاب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 43 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.