Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Woh 39 Halqe Jahan PTI VS PMLN Ka Muqaabala

Posted By: Akbar on 12-07-2018 | 19:00:29Category: Political Videos, News


پاکستان کے وہ 39 حلقے جہاں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور ابھی تک کسی ایک کی جیت ہار کے حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا
لاہور(ویب ڈیسک)25 جولائی کو پاکستان میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 39 حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ ان حلقوں سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وفاقی وزرا اور سیاسی جماعتوں کے اہم نام حصہ لے رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے

حلقے این اے 3 سوات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالکریم خان اور پی ٹی آئی کے سلیم رحمان مدمقابل ہیں۔ این اے 7 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پی ٹی آئی کے محمد شیر خان اور اے این پی کے نذیر گجر، این اے 8 ملاکنڈ سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو مدمقابل ہیں۔این اے 21 مردان سے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر خان ہوتی، تحریک انصاف کے محمد عاطف اور ایم ایم اے کے مولانا عطا الحق درویشی مدمقابل ہیں۔ این اے 23 چارسدہ سے آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پی ٹی آئی کے ملک انور خان، پی پی کے منظور سانگی اور دیگر امیدوار مدمقابل ہیں۔این اے 24 چارسدہ سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پی ٹی آئی کے فضل محمد خان اور ایم ایم اے کے حاجی ظفر خان کے مقابل ہیں۔ این اے 25 نوشہرہ سے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، عائشہ گلالئی، اے این پی کے جمعہ خان اور پی پی پی کے پرویز خان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔این اے 35 بنوں سے پی ٹی آئی کے

چیئرمین عمران خان، ایم ایم اے کے اکرم خان درانی، این اے 38 سے ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان، پی پی پی کے فیصل کنڈی، این اے 39 ڈی آئی خان سے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے محمد یعقوب شیخ میں مقابلہ ہے۔این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان اور شاہد خاقان عباسی مدمقابل ہیں۔ این اے 57 راولپنڈی سے شاہد خاقان عباسی کے مدمقابل پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی ہیں، این اے۔63 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان اور چوہدری نثار آمنے سامنے ہیں، این اے 78 نارووال سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ابرار الحق سے۔این اے 95 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے عبیداللہ شادی خیل، این اے 115 جھنگ سے مولانا احمد لدھیانوی اور شیخ وقاص اکرم آمنے سامن ہیں۔این اے 124 لاہور سے حمزہ شہباز کا مقابلہ پی پی پی کے چودھری ظہیر اور پی ٹی آئی کے محمد نعمان قیصر کریں گے۔ این اے 129 میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کے مقابل ہوں گے۔ این اے 131 لاہور میں عمران خان کا مقابلہ خواجہ سعد رفیق کریں گے۔

این اے 132 سے شہباز شریف کے مدمقابل پی ٹی آئی کے منشا سندھو اور پی پی پی کی تہمینہ خالد گھرکی ہوں گی۔این اے 56 ملتان سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عامر سعید انصاری، این اے 158 ملتان سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ مسلم لیگ کے سید جاوید علی شاہ اور پی ٹی آئی کے محمد ابراہیم سے ہو گا۔ این اے 169 سے اعجاز الحق کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے نور الحسن سے، این اے مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے مصطفیٰ کھر کا مقابلہ سلطان محمود ہنجرا، این اے 197 ڈی جی خان سے شہباز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری سے ہو گا۔این اے 195 جیکب آباد سے سابق چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کا مقابلہ پی پی پی کے اعجاز جاکھرانی سے، این اے 210 سے بلاول بھٹو کا مقابلہ ایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشد سومرو سے، این اے 209 سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور جے ڈی اے کے رہنما سید غوث علی شاہ کا مقابلہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ سے ہے۔این اے 220 عمرکوٹ سے

پی ٹی آئی کے مخدوم شاہ محمود قریشی کے مدمقابل پی پی پی کے نواب یوسف تالپور، این اے 240 سے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کے اقبال سحر علی، این اے سے عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے علی رضا عابدی اور پی پی پی کی شہلا رضا، این اے 246 میں بلاول بھٹو کے مقابل مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا الیکشن لڑ رہے ہیں۔این اے۔247سے متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کے مقابل ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی، پی ٹی آئی کے عارف علوی اور پی پی پی کے عبدالعزیز میمن ہیں۔ این اے 250 سے اے این پی کے شاہی سید، ایم ایم اے کے حافظ نعیم الرحمان، این اے 249 سے شہباز شریف کے مدمقابل پی ٹی آئی کے فیصل واڈا، این اے 253 سے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے سامنے متحدہ کے اسامہ قادری، این اے 254 سے ایم کیو ایم کے آفاق احمد کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے شیخ صلاح الدین اور این اے 255 میں متحدہ کے خالد مقبول صدیقی کے سامنے مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد ہیں۔این اے 263 کوئٹہ سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا مقابلہ ایم ایم اے کے مولانا صلاح الدین ایوبی سے، این اے 266 میں ایم ایم اے کے حافظ حسین احمد کے مدمقابل بی این پی کے آغا حسن بلوچ اور نیشنل پارٹی کے ظفریاب محمد خان ہیں۔این اے 267 سے نواب ثنا اللہ زہری کے سامنے ایم ایم اے کے سید محمود شاہ، این اے 269 سے نواب ثنا اللہ زہری کے سامنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل جبکہ این اے 272 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل کے مدمقابل بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال ہوں گے۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 43 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.