Top Rated Posts ....
Search

Election 2018 Pakistan Ke Sab Se Bade...

Posted By: Ahmed on 14-07-2018 | 09:12:55Category: Political Videos, News


الیکشن 2018 : پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی خاندان میں دراڑ ، سیاسی منظر نامہ اب کیا شکل اختیار کر نے والا ہے ؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک)لغاری خاندان کے افراد ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک دوسرے کے بدقابل۔آئندہ انتخابات میں ملک کا سب سے بڑا سیاسی خاندان اختلافات کے بعث تین حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے ۔لغاری خاندان کے افراد ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قومی اور صوبائی حلقوں میں ایک دوسرے کے خلاف

صحافی مقصود اعوان اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔انتخابی میدان میں اتر آئیں ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے تمن دار نوابسردار جمال خان لغاری کے خاندان کے افراد قیام پاکستان سے لے کر اب تک اعلیٰ حکومتی اور پارلیمانی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔سردار جمال خان لغاری کی اب چوتھی نسل نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔سردار جمال خان لغاری خود رکن اسمبلی رہے اور ان کے فرزند سردار فاروق خان لغاری صڈر پاکستان بنے۔ان کے دوسرے صاحبزادے اور ان کی اولاد سردار محمود خان لغاری ،سردار عطا محمد لغاری سردار مقصود خان لغاری ،سردار اویس خان لغاری ،سردار جعفر خان لغاری ،،سردار جعفر خان لغاری اور سردار محسن خان لغاری سینٹ ،قومی یا صوبائی اسمبلی کے رکن یا ضلع ناظم اور چیئر میں ضلع کونسل رہے۔سردار فاروق خان کے صاحبزادے اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہیے ہیں۔جبکہ لغاری خاندان کے سردار محسن خان لغاری ،سردار جعفر خاندان لغاری ،اور سردار محمد خان لغاری پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہیں ۔اویس خان لغاری این اے 191 مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اورانہوں نے ضلع میں اپنی سیاسی بالا دستی قائم رکھنے کے لیے این اے 192 سے میاں شہباز شریف کو اپنے

خاندان کے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد خان لغاریکے مقابلے میں کھڑا کیا ہے۔اویس خان لغاری نے گورچانی خاندان کے شیر علی گورچانی اور اطہر گورچانی سے انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔جو شیر کی بجائے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔لغاری گورچانی سیاسی اتحاد کے مقابلے میں سردار جعفر خان،محسن خان اور محمد خان لغاری نے دریشک اور کھوسہ خاندان سے سیاسی اتحاد کر لیا ہے۔جس سے دونوں اضلاع کی سیاسی اور انتحابی سیاست میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کے سردار جعفر خان لغاری کو این اے 193 میں شیر علی گروپ کے مقابلے میں سردار نصراللہ خان دریشک اور میر بلخ شیر مزاری کی حمایت حاصل ہے ۔اسی طرح پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری کو این اے 192 میںلغاری مزاری دریشک اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔جو مسلم لیگ ن کے صدر میا ں محمد شہباز شریف کا مقابلہ کریں گے ۔اسی طرح صوبائی نشستوں میں پی پی 290 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر سردار محمد احمد خان لغاری اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سردار احمد علی کے ساتھ جوڑ پڑے گا۔پی پی 291 سے سردار ذوالفقار کھوسی کے پوتے محی الدین کھوسی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،ان کا مقابلہ ن لیگ کے محمود خان لغاری سے ہو گا۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.