Top Rated Posts ....
Search

Kiya Imran Khan Na Ehal Ho Sakte Hain?

Posted By: Abid on 14-07-2018 | 09:27:09Category: Political Videos, News


نواز شریف کے جیل جاتے ہی عمرا ن خان پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔۔۔صبح صبح اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹائیگروں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام کو گدھا کیوں کہا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے نارووال میں شہریوں کے لئے گدھے کا لفظ استعمال کیا جو کہ،

پاکستان کے ووٹرز، شہریوں اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ہر تقریر میں تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔ عمران خان کو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل کیا جائے اور عمران خان کی تقریر براہ راست ٹی وی پر دکھانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں عمران خان، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرم اعظم آگئے ہیں، میاں صاحب اب 300 ارب روپے واپس کر دیں۔اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں کو ایف آئی اے اور نیب کےحوالے کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکموت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ ’مجرم اعظم‘ آگئے ہیں لہذا اب میاں صاحب 300 ارب روپے واپس کردیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا تو دوسرا آجاتا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں نیب نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 40 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.