Top Rated Posts ....
Search

Qaidi Nawaz Shrif Ko 1 Aur Jhatka

Posted By: Ahmed on 15-07-2018 | 23:21:52Category: Political Videos, News


اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو ایک اور دھچکا ۔۔۔۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیم10 کے حوالے سے آنے والی خبر نے لیگی قیادت کو پریشان کر دیا
اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو ایک اور دھچکا ۔۔۔۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیم10 کے حوالے سے آنے والی خبر نے لیگی قیادت کو پریشان کر دیا ۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ

والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت (آج) پیر کو ہو گی ،جسٹس شیخ عظمت(آج) اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی فرم کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کا مقدمہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت(آج) پیر کو اپنے چیمبر میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا حکم پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 20 اپریل کو سنائے گئے فیصلے میں دیا گیا تھا۔تین مئی کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جو جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تھا۔

پانچ مئی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جس کی سربراہی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو سونپی گئی۔اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چھ مئی کو کام شروع کیا اور دو ماہ کے عرصے میں ٹیم کے 59 اجلاس منعقد ہوئے اور اس دوران اس نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے اہلخانہ سمیت 23 افراد سے تفتیش کی۔قطر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ حمد بن جاسم کو دو مرتبہ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا تاہم انھوں نے پاکستان آ کر یا قطر میں پاکستانی سفارتخانے میں جا کر بیان دینے سے معذرت کی۔تحقیقاتی عمل کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے بارے میں بیانات سامنے آتے رہے وہیں اختتامی ہفتوں میں ان بیانات کا لہجہ سخت اور تلخ ہوتا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.