Top Rated Posts ....
Search

Punjab Mein Apni Girift Mazboot...

Posted By: Pango on 15-07-2018 | 23:25:17Category: Political Videos, News


بڑا بریک تھرو۔۔۔۔۔پنجاب میں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے شہباز شریف نے بڑی وکٹ گرا دی، پنجاب کی نامی گرامی شخصیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئی
بڑا بریک تھرو۔۔۔۔۔پنجاب میں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے شہباز شریف نے بڑی وکٹ گرا دی، پنجاب کی نامی گرامی شخصیت (ن) لیگ میں شامل ہوگئی۔۔۔۔۔شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم غیور بخاری اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے اور انہوں نے این

اے 120میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، پی پی 137پیر اشرف رسول ، پی پی 138میا ں عبدالرئوف ، پی پی 139میاں جلیل احمد شرقپوری بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ،مخدوم غیور بخاری نے الیکشن 2013میں 33 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے اور وہ ضلع شیخوپورہ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے واحد امیدوار تھے مخدوم غیور بخاری کے فارم ہائوس پر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مخدوم غیور بخاری کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پارٹی کے لئے نیک شگون ہے ان کی شمولیت سے ضلع بھر میں مسلم لیگ(ن) مذید مضبوط ہو گی اور این اے 120سمیت تمام قومی وسوبائی حلقوں میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام سازشوں ،رکاوٹوں اور دبائو کے باوجود مسلم لیگ(ن) میدان عمل میں نکلی ہے نوازشریف کی آمد کے موقع پر جس طرح راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا اور لیگی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار کر چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا اس سے آمریت کی یاد تازہ ہو گئی ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر ملک گیر کامیابی حاصل کرے

گی نوازشریف کا والہانہ استقبال کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں مخدوم غیور بخاری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ساتھیوں اور ووٹروں کو اعتماد میں لیکر کیا انشااللہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ پاکستان اور عوام سے محبت کرتے ہیں ان کے خلاف مقدمات اور سزائیں پہلے بار نہیں ہو ئیں وہ پہلے بھی سرخرو ہو ئے تھے اور آئندہ بھی ہونگے ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا نوازشریف کا راستہ روکنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ایمپائر کی انگلی اب نہیں اٹھیگی فیصلہ عوام کے انگوٹھے سے ہو گا عمران خان ایک غیر سنجیدہ شخص کا نام ہے جو کٹھ پتلی کا کردار تو ادا کرسکتا ہے مگر ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا امیدوار پی پی 138میاں عبدالرئوف ، امیدوار پی پی 139میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق تحصیل ناظم فیروزوالہ رانا انوار الحق ، رانا عباس علی خاں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ25جولائی کو ضلع شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھے گا مسلم لیگ (ن) ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.