Top Rated Posts ....
Search

Jail Har Kisi Ko Pareshaan Karti Hai...

Posted By: Ahmed on 19-07-2018 | 04:51:20Category: Political Videos, News


‘‘جیل ہر کسی کو پریشان کرتی ہے لیکن کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہونے کا موقع ملتے ہی ۔۔۔۔۔۔’’ حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ علامہ خادم رضوی کو بھی دنگ رہ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اس بات پر خوشیاں منا رہے ہیں کہ انہیں ایک ایسی جیل میں وقت گزارنے کا موقع ملا ہے جہاں ممتاز قادری نے سزا کاٹی تھی۔ اپنے کالم میں حامد میر نے اڈیالہ جیل میں قید

مختلف سیاستدانوں اور ان پر قائم کیے گئے مختلف مقدمات کا ذکر کیا۔ ایک جگہ پر حامد میر نے لکھا کہ ” میں اسی اڈیالہ جیل میں جاوید ہاشمی کو ملنے جایا کرتا تھا تو وہاں یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات ہوتی تھی۔ رحمان ملک بھی اسی اڈیالہ جیل سے مجھے خط لکھا کرتے تھے اور جس کھولی نمبر ایک میں رحمان ملک نے وقت گزرا یہاں آصف زرداری، شہباز شریف اور شیخ رشید بھی وقت گزار چکے ہیں۔ اب اسی کھولی نمبر ایک میں نواز شریف کو بند کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے ویمن ونگ میں مریم نواز بند ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایان علی کو بند کیا گیا“۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا ذکر کرتے ہوئے حامد میر نے لکھا ” کیپٹن صفدر اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں ایک ایسی جیل میں وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں ممتاز قادری نے قید کاٹی تھی۔ اڈیالہ جیل میں سیاستدانوں کا آنا جانا لگا رہے گا۔ یہ سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو اس جیل کے باتھ روم بہتر بنانے پر توجہ نہیں دیتے جب اس جیل میں قید ہو جاتے ہیں تو باتھ روم کی خستہ حالی پر رونے لگتے ہیں۔ ہمارے سیاستدانوں نے تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کی قسم کھا رکھی ہے اسی لئے بار بار جیل میں پہنچتے ہیں“۔ خیال رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر قتل کرنے والے ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر ممتاز قادری کی سزا کے خلاف رہے ہیں اور علی الاعلان ختم نبوت ﷺ کے ایشو پر ممتاز قادری کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل سے خبریں آئی تھیں کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں ممتاز قادری کی نعتیں پڑھنا شروع کر رکھی ہیں۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.