Top Rated Posts ....
Search

Kya Imran Khan Zardari Ki Madad Ke...

Posted By: Ashad on 19-07-2018 | 06:39:11Category: Political Videos, News


کیا عمران خان زرداری کی مدد کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے ؟ صف اول کے روزنامہ اخبار میں آج شائع ہونے والی ایک خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے
لاہور (ویب ڈیسک) عام و خاص میں فرق اس قد ر ظالمانہ ہو گیا ہے کہ اب ہونے والے اور نہ ہونے والوں کے درمیان جنگ ہونے والی ہے ۔ ڈالر گردی ، روپے کی بے قدری اور مہنگائی کا طوفان ایک اور مسئلہ ہے ۔ اس جنگ کو روکنے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ،

نامور تجزیہ کار احمد لطیف کا اپنے ایک تجزیہ میں کہنا ہے ۔۔۔ عام عوام کو یقین دلایا جائے کہ عدلیہ ان کے ساتھ ہے اور ان کی لوٹی ہوئی رقم نہ صرف واپس لائی جائے گی بلکہ لوٹ مار کا دروازہ آئندہ کے لیے بند ہو جائے گا ۔ ایسے میں ہر کوئی اپنی سی کوشش کر رہا ہے ۔ عمران خان شریفوں کے ناک پر لڑا تو ہے لیکن ان کا بیانیہ سسٹم کے لیے بھی چیلنج بن گیا ہے ۔ ہر کوئی خود کو بچانا چاہتا ہے ۔ شہباز شریف حمزہ کے لیے اہور بچانا چاہتے ہیں ، نواز شریف 5 سال اپوزیشن میں بیٹھ کر مریم کے لیے مرکز بچانا چاہتے ہیں ۔ مریم نواز کو بے نظیر بھٹو بنانے کی کوشش کس حد تک کامیاب ہو گی اس مکے متعلق ابھی کچھ بھی نہین کہا جا سکتا۔ کوشش وہ ضرور کر رہے ہیں ۔ مالی سا کم پانی دینا بھر بھر مشکاں پاوے،مالک کا کم پھل پھل لانا لاوے یا نہ لاوے ۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی کا جس طر ح استقبال کیا اس کی کہانی بھی سامنے آ گئی ۔مزید پرتیں بھی کھل جائیں گی ۔ 25 جولائی سر پر ہے ۔ مریم کے ڈٹ جانے کی کہانی سٹرٹجیو اور حکمت عملی ہے ۔

سہالہ ریسٹ ہاؤس اور اڈیالہ جیل میں کون سی ٹکسال ہے جہاں مستقبل کے حکمران ڈھالے جاتے ہیں ۔ اس پر بات کرنے سے پہلے نوز شریف کی واپسی پر غور کرتے ہیں ۔ کیوں اور اور اس واپسی میں کیا راز پوشیدہ ہے ۔ کیا کوئی مک مکا ہو چکا ہے یا یہ صرف قانونی ہی تھی اور دس دن کے اندر اپیل کرنا تھی۔ غیر حاضری میں اپیل کی گنجائش ہوتی تو دعوے سے کہتا ہوں کہ میاں نواز شریف کبھی واپس نہ آتے ۔ جہاں تک مریم نواز اور نواز شریف کا اڑھائی سال لندن میں قیام کی آفر کا تعلق ہے یہ بات غیر منطقی نظر آ رہی ہے۔ دونوں نااہل ہیں ۔ سزا یافتہ ہیں لندن رہتے تو بات کر سکتے تھے ۔ میڈیا نے جدید سہولیات متعارف کروا دی یں وہ لندن سے باآسانی مہم چلا سکتے تھے۔ لیکن واپس آکر انہو ں نے اپنا پرانا داغ دھو ڈالا ہے کہ شریف خانداسائشوں مین پلا بڑھا ہے اور دکھ تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتے اور ڈیل کر کے بھاگ گئے ہیں ۔ نواز شریف اور مریم نواز کو کچھ پیشیوں کے بعد ضمانت مل جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کو الیکشن میں کامیابی کے چانسز بہت کم ہیں ۔ نیا منظر نامہ ہنگ پارلیمنٹ کا بن رہا ہے ۔ اگرچہ یہ دن ہمیں بہت سنبل کر گزارنا ہو گے لیکن جس طرح کے بیانات آ رہے ہیں ان سے واضح ہو رہا ہے کہ کہیں کوئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے ۔ سرخ ، سبز اور خاکی پارٹیوں پر حملوں کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزید دو تین حملے ہوں گے ۔ دہشت گردوں کا اگلا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہے جس کے بعد اندون سندھ جبکہ سب سے آخر میں سنٹرل پناکب کی باری آئے گی خدا کرے انتخابات خیرت سے گزر جائیں باقی پھر دیکھتے ہیں (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.