Top Rated Posts ....
Search

Agar Imran Khan Election Jeet...

Posted By: Mangu on 20-07-2018 | 18:41:10Category: Political Videos, News


اگر عمران خان الیکشن جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ۔۔۔۔۔۔ عامر خان نے پاکستانیوں کے دل خوش کردینے والا اعلان کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹار عامر خان نے عمران خان کی فتح پر پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔۔بالی وڈ کے وراسٹائلاداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان جیتیں گے تو میں عمران خان کی کامیابی کا جشن منانے پاکستان ضرور آوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت

ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اسالیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے خود کو ذہنی طور پر انتخابات کے بعد اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھانے شروع کر دئیے ہیں۔کچھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جا نب سے اپنی حکومت کے پہلے 100دن کا پلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔روشن پاکستانسروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی ۔

اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ بالی وڈ اسٹار عامر خان نے عمران خان کی فتح پر پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔گو یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم اس ویڈیو کو اس الیکشن کے ضمن میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اس ویڈیو میں عمران خان اور عامر خان ایک ہی تقریب میں موجود تھے ۔اس موقع پر عامر خان نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو آپکا وژن ہے میری طرف سے نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں ایسی حکومت آئے جوپاکستان کے مسائل حل کر سکے اوروہاں خوشحالی ہو۔یہ صرف پاکستان نہیں ہم سب کے لیے اچھا ہوگا اور میرا دل کہتا ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے کیونکہ آپ نے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ تھا کہ جب عمران خان آپ الیکشن جیتیں گے تو میں بہت سے بھارتیوں کو ساتھ لے کر آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان ضرور آوں گا۔اب 25جولائی کو الیکشن ہونے کے بعد نتیجہ کیا نکلتا ہے یہ تو 25 جولائی ہی کو پتہ لگے گا تاہم عامر خان ،،عمران خان کی فتح پر پاکستان آئیں گے یا نہیں اس کا عامر خان کے مداحوں کو انتظار رہے گا۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.