Top Rated Posts ....
Search

Baaligh Hone Par Ladki Ne Raaz Faash Kar Diya

Posted By: Pango on 22-07-2018 | 20:39:38Category: Political Videos, News


سیاسی جماعت کے کونسلر کی تین سال تک نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی ، بالغ ہونے پر لڑکی نے شرمناک راز فاش کردیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے کونسلر کی تین سال تک نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرتا رہا اور بلک میل کرکے اس سے پیسے بٹورنے کی کوشش بھی کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وانی ٹاﺅن میں رہائش پذیر دھیراج پاتھ20سالہ لڑکی کے ساتھ تین سال تک جنسی زیادتی کا ارتکاب کرتارہا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ بھی وانی ٹاﺅن کی رہائشی ہے اور ملزم کے گھر کے پاس ہی رہائش پذیر ہے اور ملزم کو اس وقت سے جانتی ہے جب وہ ایک نابالغ بچی تھی ۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ جب و ہ نابالغ اور ساتویں کلاس کی طالبہ تھی تو ملزم نے اس سے کہا تھا کہ جب وہ بڑی ہوجائے گی تو میں تم سے شادی کرلوں گا اورشادی کاپکا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا آغاز کردیا تھا ۔لڑکی نے بتایا کہ تین سال تک ملزم شادی کے وعدے پر اس کو کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے ۔

لڑکی نے بتایا کہ میرے بالغ ہونے بعد ملزم نے مجھ سے شادی کا مطالبہ کیا لیکن اب میں اس کے ساتھ شادی کرنا نہیں چاہتی ۔ میرے انکار پر اس نے مجھ کو بلیک میل کرنا شروع کردیااور ماضی کے جنسی تعلقات کا استعمال کرکے دھمکی دیتے ہوئے مجھ سے 15لاکھ روپے کا مطالبہ شروع کردیا ۔لڑکی جو اب بی ایس کی طالبہ ہے نے بتایا کہ ملزم نے مجھے بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن میں اس کی دھمکیوں میں نہیں آئی اور اس کا ہر مطالبہ رد کردیاتو ملزم نے میرے نام سے ایک فیس بک اکاﺅنٹ کھولا اور مجھے بدنام کرنے کیلئے اس سے قابل اعتراض پیغام رسانی شروع کردی ۔اس سلسلے پر میں نے اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے مقامی پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا ۔

پولیس نے طالبہ کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم پر اس سے قبل بھی جنسی زیادتی کے مقدمات قائم ہیں جن پر کارروائی جاری ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.