Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Ke Paas Mobile Phone Nahi Toh...

Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 02:27:48Category: Political Videos, News


مریم نواز کے پاس موبائل فون نہیں تو ۔۔۔۔اڈیالہ جیل سے لاڈو رانی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کون کر رہا ہے؟ یہ جنیدصفدر نہیں بلکہ ۔۔۔۔نامور صحافی نے دنگ کر ڈالے والا انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ سے 24 گھنٹوں کے دوران 2ٹویٹ سامنے آئے تھے۔جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا مریم نواز کو جیل میں موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت مل گئی ہے؟۔ تاہم اس

حوالےسے معروف صحافی ذوالفقار راحت کا اہم انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اس معاملے سے متعلق تحقیقات کیں ہیں اور میں ثبوتوں کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں کہ مریم نواز کے پاس جیل میں موبائل فون نہیں ہے،ان کے اکاؤنٹ کو مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی چلا رہے ہیں۔ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ تحقیقاتی اداروں کی ایک رپورٹ میں یہ سب کہا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا تھا جس میں ” ووٹ کو عزت دو کو” پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ۔جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔ تعظیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔جب کہ اس سے پہلے بھی اڈیالہ جیل جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آیا تھا۔پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا تھا۔مریم نواز کےٹوئٹر اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ اس اکائونٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز

اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہورواپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمدصفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’تعظیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو ‘‘جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔تعزیم کرو تکریم کرو،میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔ووٹ کو عزت دو نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے جس کے مطابق نواز شریف کو قیدی نمبر 1421 جب کہ مریم نواز کو قیدی نمبر 1422 الاٹ کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس میں نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے اور دونوں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے موقع پر نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک تھے اور 13 جولائی کو وطن واپسی پر دونوں کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے گرفتار کر لیا تھا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.