Top Rated Posts ....
Search

Khatam E Nabuwwat Tarmeem...

Posted By: Ashad on 23-07-2018 | 03:15:47Category: Political Videos, News


ختم نبوت ترمیم کے الزامات عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کے صبر کا پیمانہ لبریز۔۔۔ (ن) لیگی قیادت کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیاجارہاہے کہ ختم نبوت ترمیم میں میراحصہ تھا،یہ ڈرامہ انتخابات کیلئے کیاجارہاہے،میراایسی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ،

(ن)لیگ کوہارنظرآرہی ہے اس لیے دھاندلی کا شور مچا رکھا ہے، نوازشریف کے جیل جانے سے(ن)لیگ ہمدردی لینا چاہتی ہے لیکن عوام 25جولائی کو صرف بلے پر مہر لگائیں گے ،عوام مسلم لیگ (ن)کو مسترد کر چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیاجارہاہے کہ ختم نبوت ترمیم میں میراحصہ تھا،یہ ڈرامہ انتخابات کیلئے کیا جا رہا ہے،میراایسی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں۔ جبکہ دوسری جانب اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں مزید کمرے بنائے جارہے ہیں کیوں کہ وہاں مزید لوگ آرہے ہیں۔کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے پیغام جارہا ہے کہ بڑی چوری کروگے تو سہولیات ملیں گی، چھوٹی چوری کروگے تو مارے جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس عزیربلوچ کو تحفظ دیتی تھی، شوگر ملوں پر قبضےکرائے جاتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے اطراف گھر زبردستی خالی کرائے گئے، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے حوالے سے جوکام کرنے چائیے تھے نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ جو افراد 20-22 سال قبل ساتھ تھے، ان کی فیملیز پر پریشر بہت تھا ، جتنا خوف کراچی میں تھا اتنا خوف پورے سندھ میں بھی تھا۔ان کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کرپشن کرنے کے لیے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں زرداری مافیا جبکہ پنجاب میں شریف خاندان کا قبضہ تھا ، کوئی بھی بااثر افراد آنے کے لیے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کے کہنے پر ماورائے عدالت قتل کیے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے، ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے، انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.