Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Eham Tareen...

Posted By: Akram on 23-07-2018 | 04:58:39Category: Political Videos, News


پاکستان کے اہم ترین صوبے میں صوبائی اسمبلی کا وہ امیدوار جو اپنے ذاتی جہاز کے ذریعے حلقے میں پمفلٹ پھینکوا رہا ہے ۔۔۔ سہولیات کو ترسے عوام کا منہ چڑانے والی خبر
یاروکھوسہ(ویب ڈیسک) این اے 190 کے حلقہ پی پی 288/287 میں ہوائی جہاز کے ذریعے الیکشن کے پمفلٹ گرائے گئے۔ آسمان پر پرچیوں کا خوبصورت نظارہ لوگ گھروں ، دکانوں سے نکل کر دیکھتے رہے۔ یہ پمفلٹ حلقہ کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی بہادر گڑھ کھوسہ کی طرف سے پھینکے گئے

جو مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے مالک بھی امیدوار سردار محسن عطا خان کھوسہ ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے تاہم ایفیڈرین کیس میں عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی اور بعدازاں ان کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا۔شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایک امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا گیا کہ سزا ہونے پر ان کے حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا

تو حنیف عباسی کے حلقے کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا تھا۔ شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں بھی درخواست۔۔ہائیکورٹ کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ این اے 60 کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے، سزا ہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہوئے اور 22 جولائی کو الیکشن کمیشن نے حیران کن طور پر انتخابات مؤخر کردیے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی، انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے انتخابات کو روکنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.