Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ki Tabiyat Kharaab Hone Par...

Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 05:42:00Category: Political Videos, News


نواز شریف کے طبیعت ناساز ہونے پر صدر ممنون حسین بھی میدان میں آگئے ، نگران وزیر اعظم کو فون کال پر کیا کچھ کہہ ڈالا؟ دنگ کر دینے والی خبر آگئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں صدرممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ٹیلی فونک رابطہ میں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کوعلاج معالجے

کی تمام سہولیات میسر کی جائیں اور نواز شریف کا مکمل علاج کرایا جائے۔ صدرمملکت ممنون حسین نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی پراظہار تشویش کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کوہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کیاجائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے نوازشریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پرتشویش کااظہار کیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم جسٹس ر ناصرالملک کوٹیلیفون کیا ۔ جس میں نوازشریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی پراظہار تشویش کیا۔صدرمملکت نے نگراں وزیراعظم کو ہدایت کی ہے سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظمنوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پرآج میڈیکل بورڈ نے ان کا اڈیالہ جیل میں ہی طبی معائنہ کیا۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر نوازشریف کو جیل سے اپستال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح میڈیکل چیک اپ میں نوازشریفکوجیل میں ہی طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مختلف ٹیسٹ کی مکمل رپورٹس آنے پرعلاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

جس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کوبلایا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے دوران اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیکل ٹیم نے مزید بتایا کہ نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔ طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوئی،،نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ (ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.