Top Rated Posts ....
Search

Ilzamaat Ki Tehqiqaat Kaise Karni...

Posted By: Ashad on 23-07-2018 | 07:10:07Category: Political Videos, News


جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کیسے کرنی چاہیے ؟ چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف وکیل کامران شیخ بطور ممبر پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز کے آئی ایس آئی سے متعلق دیئے گئے بیان پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل لارجر بینچ تشکیل دیا جائے اور اس ضمن میں پاکستان بار کونسل اپنا کردار اداکرے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ آپ سب جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کے بعد پیدا ہوانے والی متنازعہ صورتحال سے آگاہ ہوں گے ، جس نے قانونی برادری کے تمام اراکین میں تحفظات پیدا کر دیئے ہیں اور یہ پاکستان کے لوگوں کے عدالتوں کی آزادی اور غیر جانبداری پر بھروسے اور یقین کو ہلانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے ،اس لیے اس طرح کے الزامات پر شفاف اور پر اعتماد طریقہ کار سے مکمل انکوائری اور تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کے بعد چیف جسٹس سے قانونی ایکشن اور تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے ۔جبکہ جسٹس صدیقی نے بھی انکوائری کیلئے آزاد کمیشن کی تعیناتی کی درخواست کی ہے اور چیف جسٹس نے اس معاملے پر ازخود نوٹس بھی لے لیاہے ۔عدلیہ کی آزادی اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے میں محسوس کرتاہوں کہ ہم سب کیلئے یہ لازم ہے کہ ہم اس انتہائی اہم کیس کوسننے کیلئے سپریم کورٹ کے فل لارجر بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کریں ۔امید ہے کہ میرا ادارہ اس اہم معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مجھے مایوس نہیں کرے گا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.