Top Rated Posts ....
Search

Shrif Family Par Bura Waqt Kiyon Aaya Huwa Hai?

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 22:27:53Category: Political Videos, News


شریف خاندان پر بُراوقت کیوں آیا ہوا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے ایسی وجوہات بتا دیں کہ پوری (ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑگئی
گجرات( ویب ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کالہوشریفوں کاپیچھاکررہاہے،شہیدوں نے ان کا پیچھا کبھی بھی نہیں چھوڑنا ، ختم نبوت ﷺ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے این اے 69 میں جلسے سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں نے اب جوکچھ کرناہے جیل میں ہی کرناہے،جیل میں بیٹھ کرجوبیانیہ دیاجارہاہے وہ ملک کےخلاف ہے. انہوں نے کہا کہ مودی اورغیرملکیوں کوخوش کرنے کے لئے فوج کےخلاف باتیں کی جارہی ہیں، مودی اورنواز شریف کا بیانیہ ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے 5سالوں میں بہت ذیادہ تاریخی عوامی فلاح کے کام کیے ہیں، شریف خاندان کو 15 اور ہمیں صرف5سال ملے،اگر ہمیں اتنی حکومت ملتی تو ہم نے پنجاب کے تمام مسائل حل کر دینے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے الیکشن میں ہمیں موقع دیاتواس شہرمیں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے۔مفت ہسپتال اور تعلیمی اداریں بنائیں گے تا کہ پاکستان کا ہر شہری خوشحال رہے ،

کسان خوشحال ہوگا توپاکستان خود بخود خوشحال ہوگا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سزائیں ہوں گی۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنے کرتوتوں کی وجہ سےاس حال میں ہے، شریفوں نے ایسے ملک چلایا جیسے کوئی صنعت بھی نہیں چلاتا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں، نیک نیتی سے کام کریں تواللہ کی مدد ساتھ ہوتی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.