Top Rated Posts ....
Search

Maalik Ne Biwi Se Rape Karne Ki Koshish Par Maatehat Ki...

Posted By: Ashad on 24-07-2018 | 20:51:28Category: Political Videos, News


مالک نے بیوی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر ماتحت کی مردانگی کاٹ کر کتے کوڈال دی
بنکاک (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)باس کی بیو ی سے زیادتی کی کوش کرنے پر ملازم کو ایک اس وقت ایک عبرتناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے باس نے اس کے عضو مخصوص کو چھری سے کاٹ کر پھینک دیا جہاں موجود ایک کتا اس کو کھاکر چلتا بنا ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ”میرر“ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے ملازم کا عضو مخصوص اس وقت کاٹ کر پھینک دیا جب وہ نشے کی حالت میں اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ ایک کتا جو موقع پر موجو د تھا عضو مخصو ص کو اپنے منہ میں دباکر بھاگ گیا ۔

پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کی حفاظت میں یہ اقدام کیاہے ۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے اس شخص کو جو اس کے ساتھ بسیں بنانے والے پلانٹ میں بطور ماتحت کام کررہاتھا بے گھر ہونے کی وجہ سے اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی اور اس نے ہی متاثرہ شخص کو جب وہ بے روز گار تھا اس پلانٹ میں کام پر لگوایا تھا ۔

ملزم کے مطابق وہ دونوں اکٹھے شراب نوشی کیا کرتے بھے اور معمول کے مطابق شراب نوشی کے کے بعد وہ کام سے کہیں باہر گیا ہوا تھا جبکہ متاثرہ شخص گھر میں اس کی بیوی کے پاس اکیلا تھا جو اس وقت سورہی تھی لیکن جب وہ واپس گھر آیا تو اس نے اپنی بیوی کو گھر سے باہر گلی میں بھاگتے پایا جبکہ اسکا ماتحت اس کی بیوی کے بیڈ روم میں صرف انڈر ویئر پہنے کھڑا تھا ۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے ماتحت کا عضو کاٹنے سے قبل اس کوگھر میں موجود مختلف اوزاروں سے خوب پیٹا اور دھکے مارے اور اس کے بعد اس نے سوچا کہ اب اپنے ہمسایوں کوواقعہ کے متعلق بتانا چاہئے تاکہ زخمی کو ہسپتال پہنچایا جاسکے ۔


تھائی پولیس جائے وقوعہ پر موجودہے ۔


وہ پھل کاٹنے والی چھر ی جس کے ساتھ ملزم نے اپنے ماتحت کے عضومخصوص کو کاٹا

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.