Top Rated Posts ....
Search

Intakhabaat 2018 Ka Aagaaz...

Posted By: Akram on 24-07-2018 | 23:49:23Category: Political Videos, News


انتخابات 2018 کا آغاز۔۔۔۔سیاسی رہنماؤں نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ تازہ ترین خبر آگئی
اسلام آباد (ویب دیسک) عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں’۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔این اے 247 کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر ووٹ کاسٹ کیا۔(ف،م)



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.