Top Rated Posts ....
Search

Bada Siasi Dangal...Kaun Jeeta Result

Posted By: Akbar on 25-07-2018 | 18:46:08Category: Political Videos, News


بڑا سیاسی دنگل : عمران خان بمقابلہ اکرم درانی۔۔۔ بنوں سے قومی اسمبلی کی سیٹ کس نے جیت لی؟ بریکنگ نیوز آ گئی
بنوں (ویب ڈیسک ) این اے 35 بنوں سے چیئرمین تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ عمران خان نے 24317 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مقابلے متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم درانی صرف 22551 ووٹ حاصل کر سکے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں ،

انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 17 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.