Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Jeet Par Bharat Mein Ek Aisa Ishtehaar

Posted By: Manglu on 28-07-2018 | 23:58:47Category: Political Videos, News


عمران خان کی جیت پر بھارت میں ایک ایسا اشتہاری بورڈ لگادیا گیا کہ دیکھ کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف عالمی سطح بالخصوص بھارت میں شدید ترین مخالفت کے باوجود پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کی ذات پر خوب کیچڑ اچھالا گیا لیکن اس سب کے باوجود بھارت میں بڑی تعداد میں عمران خان کے خیر خواہ موجود ہیں جس کا عملی مظاہرہ یہ اشتہار ہے۔

یہ اشتہاری بورڈ بھارت کی ڈیری کی سب سے بڑی کمپنی امول کی جانب سے لگایا گیا ہے جس میں پاکستان اور عمران خان کے نام کو مکس کرکے مستقبل کے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اشتہار میں عمران خان کا کارٹون شامل کیا گیا ہے جس میں وہ ایک ہاتھ میں گیند اور دوسرے ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنا کر کھڑے ہیں۔ امول کی جانب سے اس اشتہار میں عمران خان کو سچا آل راﺅنڈر اور پاکسخان کا نام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے تو قومی ٹیم میں کپتان کے علاوہ مرکزی آل راﺅنڈر کا بھی کردار ادا کرتے تھے ۔ بطور کرکٹر انہوں نے سب سے بڑا اعزاز ورلڈ کپ جیتا تو بطور سوشل ورکر پاکستان کو کینسر کے 2 ہسپتال دیے ۔ اگر انہوں نے ایجوکیشن کے میدان میں قدم رکھا تو نمل جیسی عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کردی اور سیاست میں آئے تو جہدِ مسلسل کے نتیجے میں بالآخر پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اگر عمران خان کی پوری زندگی کو مد نظر رکھا جائے تو وہ واقعی آل راﺅنڈر ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 47 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.