Top Rated Posts ....
Search

PTI Rahnuma Ki Sindh Ki Eham Shaksiyat Se Contact

Posted By: Akram on 29-07-2018 | 02:22:45Category: Political Videos, News


پی ٹی آئی رہنما کی سندھ کی اہم شخصیت سے رابطہ۔۔۔۔ کیا معاملات طے کیے گئے ہیں؟ تازہ ترین خبر آگئی
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،جس میں متحدہ کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور تحریک انصاف

کو مبارکبادی۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن کیلئے کردارادا کروں گا،کراچی کی بہتری کے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی،شہر سے ووٹ لینے والوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہو گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے دبئی میں رابطہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ گورنر سندھ کے سلسلے میں عشرت العباد کا بھی نام لیا جارہا ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے سب جماعتیں کراچی کیلئے مل کر کام کریں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور 3صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں،وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے اتفاق ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ حکومت سازی کے معاملات پر مشاورت چل رہی ہے، عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور 3صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی، عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ پر توجہ دیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ کے گورنر محمد زبیر اب چند دنوں کے مہمان ہیں، ہم سندھ میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، وفاق اور صوبائی سطح پر ایم کیو ایم کے ساتھ اتفاق ہو سکتا ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.