Top Rated Posts ....
Search

Polling Stations Ke Andar Tainaat Karna

Posted By: Akram on 29-07-2018 | 05:29:17Category: Political Videos, News


سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کرنا ناقابل فہم عمل ہے: مبصرین
پاکستان میں ہونے والے عام انتِخابات کے حوالے سے یورپی یونین کے مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتِخابات سنہ2013 میں ہونے والے عام انتخابات سے کسی طور پر بھی بہتر نہیں ہیں۔ جمعے کے روز ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپی یونین کے مبصرین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کچھ غیر جمہوری قوتوں نے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ یورپی یونین کے مبصرین کے وفد کے سربراہ مائیکل گالر نے کہا کہ پولنگ کے دوران سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کرنا ناقابل فہم عمل ہے جبکہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ایسی کوئی تجویز نہیں ہے جس میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات کیا جائے۔ یورپی یونین کے مبصرین نے پوسٹل بیلٹنگ پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عمل کسی طور پر محفوظ نہیں ہے کیونکہ اس عمل سے ووٹ کا تقدس پامال ہونے کے ساتھ دھاندلی کا بھی خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 925 ایسے افراد کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جن کا تعلق کسی نہ کسی طریقے سے کالعدم تنظیوں سے رہا ہے۔ ان نمائندوں نے امیدوادروں کی انتخابی سکروٹنی کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.