Top Rated Posts ....
Search

Jood Tod Urooj Par....Kis Eham

Posted By: Pango on 31-07-2018 | 01:04:18Category: Political Videos, News


بلوچستان میں بھی جوڑ توڑ عروج پر، وزیر اعلیٰ کے لیےکس اہم شخصیت کا نام سامنے آ گیا؟کوئٹہ سے آنے والی خبر نے سب کو حیران کر دیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی جماعتوں کی کو ششیں تیز ہو گئی ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے لئے جام کمال کو نامزد کر دیا عوامی نیشنل پارٹی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے حمایت کر دی

تا ہم بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے بھی حکومت بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔تا ہم مسلم لیگ(ن)، پشتونخوامیپ اب تک خاموش اور کسی بھی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا اور امکان ظاہر کیا جا تا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پشتونخوامیپ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی کی17، متحدہ مجلسِ عمل کی 9، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کی 6، پاکستان تحریکِ انصاف کی 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کی 3 نشستیں ہیں۔بلوچستان میں صوبائی حکومت کی تشکیل کے لیے کو ششیں تیز ہو گئی ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی،پاکستان تحریکِ انصاف ، متحدہ مجلسِ عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے کی وزارتِ اعلیٰ کے حصول کے لیے دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔بدھ کو بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 50 نشستوں پر انتخاب ہوا تھا جس کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی کی 17، متحدہ مجلسِ عمل کی 9، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی 6، پاکستان تحریکِ انصاف کی 4 اور عوامی نیشنل پارٹی کی 3 نشستیں ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی 2،

2، مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست اور پانچ آزاد ارکان ہیں پی بی 35 کے انتخابات امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے ایک خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد ملتوی کردیے گئے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان کی پارٹی کو مطلوبہ نمبرز حاصل ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ اعوان 360 کے لگ بھگ رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.