Top Rated Posts ....
Search

Bushra Bibi Mein Election Jitwaane Waali Karaamaat

Posted By: Akbar on 04-08-2018 | 18:55:09Category: Political Videos, News


بشریٰ بی بی میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں ۔۔۔ عمران خان کی اہلیہ میرے بیٹے کو فون پر کیا کہتی رہی؟ نامور شخصیت کے انکشاف نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ عمران میں الیکشن جتوانے والی کرامات نہیں، بشریٰ بی بی میرے بیٹے کو پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کرانے کیلئے فون کرتی رہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔میں بچپن سے بشریٰ عمران خان کو ،

جانتا ہوں ان میں ایسی کرامات نہیں کہ کسی کو الیکشن جتوا سکیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان الیکشن بشریٰ مانیکا کی کرامت سے نہیں کسی اور کی کرامات سے جیتے ہیں۔عطا محمد مانیکا نے کہا کہ کامیاب امیدوار وہی ہیں جو الیکشن سے قبل ن لیگ سے جدا کرا دیے گئے، آزاد امیدوار پورا کھیل خراب کرتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہیے۔عطا مانیکا نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران لیگی اراکین کے ساتھ پارٹی قیادت کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، اس وجہ سے بڑی تعداد میں اراکین پارٹی سے بدظن ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب کل تک عام کلٹس گاڑی میں پھرنے والا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کا بیٹا محمد موسیٰ مانیکا کروڑوں کی بینٹلے کار میں گھومنے لگا، سوشل میڈیا پر والد کے ہمراہ اپنی نئی بینٹلے کار کیساتھ محمد موسیٰ مانیکا کی تصویر اور گردش کرنیوالی افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کے اپنے پہلے شوہر سے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا کی اپنے والد کیساتھ کروڑوں کی بینٹلے کار کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس سے متعلق کئی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ،

اس سے قبل محمد موسیٰ مانیکا کے پاس کلٹس گاڑی تھی جس میں انہیں گھومتے پھرتے دیکھا جاتا تھا تاہم اب اچانک کروڑوں کی نئی بینٹلے کار کے ہمراہ موسیٰ کی تصاویر اور زیر گردش افواہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ محمد موسیٰ مانیکا کو یہ بینٹلے کار لاہور کی ایک امیر ترین شخصیت نے تحفے میں دی ہے جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند ہیں جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے دوران عمران خان کے پاس حتمی فیصلے کا اختیار ہے کہ وہ کسے کس عہدے پر فائز کریں۔ جبکہ عمران خان کوئی بھی کام اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی کی مشاورت کے بغیر نہیں کرتے اور کوئی بھی اہم کام کرنے سے قبل اپنی اہلیہ بشریٰ پیرنی سے مشاورت اور روحانی رہنمائی ضرورحاصل کرتے ہیں۔ اس لئے اس امیر ترین شخص نے بشریٰ پیرنی کے ذریعے عمران خان کو اپروچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے محمد موسیٰ مانیکا کے ذریعے پیغام بشریٰ پیرنی تک پہنچایا جائے گا اور اسی لئے محمد موسیٰ مانیکا کو رام کرنے کیلئے کروڑوں کی نئی بینٹلے کار تحفے میں دی گئی ہے۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.