Top Rated Posts ....
Search

Chhutiyon Ke Baad 10 Chhutiyaan Aur

Posted By: Ahmed on 05-08-2018 | 11:03:49Category: Political Videos, News


چھٹیوں کے بعد پھر چھٹیاں ۔۔۔۔ تعلیمی اداروں میں مزید 10 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
پشاور(ویب ڈیسک ) پشاورمیں گرمی اور حبس میں بچوں کی بے ہوشی کے واقعات کے بعد نگران وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخواہ میں 10دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن خیبر پختونخواہ ارشد خان نے کہاکہ سرکاری اورنجی اسکولوں میں کل سے10دن کی چھٹیاں ہوں گی،چھٹیوں کا اعلان


گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے،اگر کسی بھی سرکاری یا نجی سکولوں نے حکم عدولی کی توریگولیٹری اتھارٹی سکولوں کوبنداورجرمانہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.