Top Rated Posts ....
Search

Shadi Se Pehle Aur Shadi Ke Baad

Posted By: Ahmed on 05-08-2018 | 18:56:18Category: Political Videos, News


شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی محبت کے بارے میں نیلم منیر کا انوکھا موقف سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ محبت جیسے جذبے کی قدر کرتی ہوں لیکن دوسرے لوگوں کی زندگی سے تجربہ حاصل کرتے ہوئے اس جھمیلے سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں ہرگز محبت کے خلاف نہیں لیکن میں نے دوسرے لوگوں کی زندگی سے تجربہ حاصل کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ شادی کے بعد اپنے شوہر سے محبت کی جائے جس سے میاں بیوی کا رشتہ انتہائی مضبوط رہتا ہے۔ اس وقت متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور میری ساری توجہ ان پر مرکو ز ہے۔فلم چھپن چھپائی میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا،احسن خان کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔ مزید فلموں کی آفر ہونے کے باوجود ٹی وی ڈراموں کو فی الحال ترجیح دے رہی ہوں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آئی ہوں،اگر اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی،پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا،دوسروں کی نقلیں اتارا کرتی تھی اور اسی وجہ سے اکثر ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔بچپن کی یہی عادت مجھے آگے لے آئی اور میں اداکارہ بن گئی۔انہوں نے کہا کہ میں اتفاقیہ طور پر نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کر کے شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی اور مجھے جس قدر کامیابیاں ملیں وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔میرے علاوہ میری دو بہنوں نے بھی ٹی وی پر کام کیا جبکہ بڑی بہن نیلم بشیر معروف رائٹر ہیں اور ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے والد کا تعلق شعبہ صحافت سے رہا ہے ،والد سے جس قدر محبت ملی وہ آج بھی ذہن میں نقش ہے اور دنیا سے جانے کے بعد بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی ، اب بھی کبھی کبھار مجھے صحافی بننے کا جنون سوار ہوتا ہے مگر میں اپنے موجودہ کام سے ہی مطمئن ہوں۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.