Top Rated Posts ....
Search

Cancer Mein Mubtalaa Bollywood Actress Sonali

Posted By: Mangu on 06-08-2018 | 18:44:16Category: Political Videos, News


کینسر میں مبتلا اپنے دور کی خوبصورت ترین بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ مداحوں کو رلا دینے والی تصاویر سامنے آ گئیں
نیویارک(ویب ڈیسک) کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بالوں سے مکمل طور پر محروم نظر آرہی ہیں۔کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونالی بیندرے نے

فرینڈ شپ ڈے موقع پراپنی دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مکمل طور پر بالوں سے محروم نظر آرہی ہیں تاہم سونالی اپنے خوبصورت بالوں کو کھونے پر غمزدہ نہیں بلکہ انتہائی خوش لگ رہی ہیں اور اس تصویر کے ذریعے انہوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں اور ٹھیک ہونے کے لیے پُرعزم ہیں۔پیغام میں سونالی نے لکھا’’یہ میں ہوں، اور اس پل میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں۔ ہاں یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔میں اس وقت اپنی دوستوں کے ساتھ ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہاہے، میری دوستیں میری طاقت ہیں۔ میری دوستوں نے بے تحاشہ مصروفیت کے باوجود وقت نکالا اور مجھ سے ملنے آئیں ان کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے احساس دلایا کہ ہماری دوستی کتنی گہری ہے۔سونالی نے مزید لکھا میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آپ سب موجوہیں (وہ خواتین جو اس تصویر میں ہیں اور وہ بھی جو تصویر میں موجود نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سونالی نے لکھا آج کل میں تیار ہونے میں بہت کم وقت لگاتی ہوں کیونکہ میرے بال نہیں ہیں۔‘‘اداکارہ سونالی بیندرے ان تمام لوگوں کےلیے مثال ہیں جو کینسر جیسےموذی مرض میں مبتلا ہیں اوراپنی بیماری کے باعث مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سونالی بیندرے کو ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس میں جسم کے عضلات صحیح طرح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں عام کینسر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، سونالی ان دنوں علاج کی غرض سےامریکا موجود ہیں اور اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہںم۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے۔بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ ہفتے یہ روح فرسا خبرسنائی تھی کہ وہ ہائی گریڈ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ سونالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ دیگر افراد پر بھی بجلی بن کر گری۔ تاہم سونالی نے کینسر سے ہار نہیں مانی اور انہوں نے سوشل میڈیا پرکینسر کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔(ف،م)



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.