Top Rated Posts ....
Search

America Ki Jaanib Se Paabandiyon Ki Dhamki

Posted By: Abid on 06-08-2018 | 18:46:22Category: Political Videos, News


امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکی : ایران نے عالمی نمبردار کو کرارا جواب دے دیا
تہران (ویب ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا ،ٹرمپ انتظامیہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قو م سے خطاب میں ایرانی صدر حسن ایرانی نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندیاں لگا کر پچھتائے گا ۔

ایران ہمیشہ سے سفارتکار ی کا حامی رہاہے ۔قوم معاشی مشکلات کا متحد ہو کر سامنا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی قابل اعتما د نہیں ہو سکتا ۔ پابندیاں لگا کر مذاکرات کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ۔امریکہ ایران پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنا ، انتشار اور افر اتفری پیدا کرنا چاہتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے دنیا او ر پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل چاہتاہے ۔ایرانی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔پابندیوں کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہیں پیدا نہیں ہو سکتا ۔واضح رہے صدر ٹرمپ نے کہاتھا ’میں ایک نئے معاہدے کے لیے تیار ہوں جس میں ایرانی حکومت کی تمام منفی سرگرمیوں کا مکمل احاطہ کیا گیا ہو، جس میں اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور دہشت گردی کی پشت پناہی شامل ہیں۔‘ایران پر امریکی پابندیاں کا پہلا مرحلہ پیر کی رات سے نافذ ہو جائے گا۔امریکہ نے صدر ٹرمپ کے پیش رو براک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ ایک چھ ملکی ایٹمی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام معطل کر دیا تھا جس کے عوض اس پر عائد پابندیاں اٹھا دی گئی تھیں۔تاہم صدر ٹرمپ ابتدا ہی سے اس معاہدے کے خلاف رہے ہیں اور انھوں نے مئی میں اس معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کا اعلان کیا تھا جس پر یورپی ملکوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔یہ معاہدہ ایران، امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے درمیان طے پایا تھا جس کا مقصد ایران کو ایٹمی بم بنانے (جسے ایران مسترد کرتا آیا ہے) سے روکنا تھا۔امریکہ کے علاوہ اس معاہدے میں شامل دیگر ممالک کا خیال ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔یورپی ممالک سمجھتے ہیں کہ اگر امریکی پابندیاں لگ جاتی ہیں تو انھیں اربوں ڈالر کے کاروبار کا نقصان ہو گا۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.