Top Rated Posts ....
Search

Badalta Hai Aasmaan Rang Kaise Kaise

Posted By: Akbar on 08-08-2018 | 18:45:50Category: Political Videos, News


بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے: ایک دوسرے سے ہارنےوالے بڑی سیاسی جماعتوں کےامیدوار بھی کب اور کس حالت میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔ تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک دوسرے سے ہارنےوالے بھی دھاندلی کے خلاف ساتھ نظر آنے لگے۔ این اے 58 سے شکست کھانے والے راجہ جاوید اخلاص اور فتح سمیٹنے والے راجا پرویز اشرف دھاندلی کے خلاف احتجاج میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ نظر آئے،،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین

نے دلچسپ تبصرے شروع کردئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔اس اتحاد نے 8 اگست کو الیکشن کمشین کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔آج ہم خیال جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں شرکا کی کوئی خاص تعداد موجود نہ تھی تاہم اس احتجاج میں ہم خیال جماعتوں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ،،متحدہ مجلس عمل اور دیگر جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔انہوں نے نہ صرف انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کیابلکہ آئندہ کے حوالے لائحہ عمل بھی طے کیا۔اس موقع پر بہت سے ایسے لوگ بھی دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے جنہوں نے انتخابات میں ایک دوسرے کو شکست دی تھی۔اس حوالے سے این اے 58 سے فاتح راجہ پرویز اشرف اور شکست کھانے والے راجہ جاوید اخلاص بھی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔اس موقع پر لی گئی انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور اس حوالے سے صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہارنے والا جیتنے والے کے ساتھ کھڑا ہے تو پھر دھاندلی کے خلاف احتجاج کس کے خلاف کیا جارہا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.